22 September 2014

حضرت عیسی کو خواب میں دیکھنا



حضرت عیسیٰ  علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا
(علمی نکتہ ) 
سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں :
''یہ عجیب بات ہے کہ اسلام کے ائمہ تعبیر جہاں حضرت عیسیٰ  ؑ کی رویت کی تعبیر کرتے ہیں وہاں یہ لکھتے ہیں کہ جو شخص حضرت عیسیٰ  ؑ    کو خواب میں دیکھے وہ کسی بلا سے نجات پا کر کسی اور ملک کی طرف چلا جائیگا اور ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف ہجرت کریگا۔یہ نہیں لکھتے کہ وہ آسمان پر چڑھ جائیگا۔دیکھو کتاب تعطیرالانام اور دوسرے ائمہ کی کتابیں ۔پس عقلمند پر ظاہر ہونے کے لئے یہ بھی ایک پہلو ہے۔ '' (روحانی خزائن ،جلد ۲۲،حقیقۃ الوحی ،صفحہ ۳۸حاشیہ)


No comments:

Post a Comment

30 Verses from Holy Quran that proves the death of Isa (as)

Download These Images in .jpeg HERE